وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے خصوصی مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ اور ہر زخمی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں رقوم کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن مالی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔