لوئر دیر(نمائندہ پختونخوا نیوز)ضلع لوئردیر میں ارفسوس ناک واقعہ، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے لوئردیر پولیس کے تین بہادر جوان شہید ہو گئے، جن کی شناخت محیب اللہ ، بخت بلند اور ریاض کے ناموں سے ہوئی، ان کی نماز جنازہ اپنے علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
ائی جی خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز رباط درہ آپریشن کے دوران لوئردیر پولیس کے تین بہادر جوان شہید ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ایسے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں، ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔