دیر لوئر( عمران خان شا ہیخیل ) تیمرگرہ کے علاقے میاں بانڈہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو جواں سال بھائی عدنان احمد اور سدیس خان بھی شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ میاں بانڈہ، تیمرگرہ کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے نتیجے میں لاجبوک، دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے سلمان خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ عدنان احمد اور سدیس خان شدید زخمی ہوئے۔دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والے عدنان احمد اور سدیس خان وادی کمرٹال، خال سے تعلق رکھنے والے حاجی سعید زادہ کے جواں سال بیٹے تھے۔حادثے میں ان کا چچا زاد بھائی بھی شدید زخمی ہوا، جو پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسوسناک واقعے کے باعث وادی کمرٹال اور گردونواح کی فضا سوگوار ہوگئی