قاہرہ:مصر کی عدالت نے معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہاور دیگر 11 افراد کو بڑے منشیات کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق سارہ خلیفہ اور دیگر ملزمان پر مصنوعی منشیات تیار کرنے اور ان کی اسمگلنگ کے لیے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ تشکیل دینے کا الزام ثابت ہوا۔
استغاثہ کے مطابق گروہ مبینہ طور پر بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے خام مال کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی منشیات تیار کرتا تھا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 750کلوگرام سے زائد منشیات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا، جبکہ اسلحہ اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
عدالت نے کیس میں سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنائی ہے، جس کے بعد مقدمے نے مصر میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔