ہری پور: 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی مسلسل جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں خوشی کی ایک نئی کرن طلوع وگئی، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ والدین نے نومولود بیٹی کا نام بھی اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں آیت نور رکھا ہے۔
آیت نور کے والدین نے نومولود بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی، جہاں تصاویر میں انہیں اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے نومولود بچی کی صحت، سلامتی اور خوشیوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
یاد رے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا اور 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔ معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔
آیت نور کے والدین اپنی بیٹی کے لیے انصاف کے حصول کی جدوجہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر واقعے کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ اب نومولود بیٹی کا نام بھی آیت نور رکھ کر انہوں نے اپنی مرحوم بیٹی کی یاد اور نام کو زندہ رکھنے کا ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔