ضلع بونیر میں موٹرسائیکل کی کتے کو ٹکر سے حادثہ، اس دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بونیر کی تحصیل گاگرہ کے علاقے چینہ (برکندادہ) کے مقام پر پیش آیا۔
موٹرسائیکل کی کتے کو ٹکر کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں 34 سالہ خالد زمان، 5 سالہ زبیبہ اور 28 سالہ آمینہ، ساکنان رستم شامل ہیں۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اور مزید علاج کے لیے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔