صوابی:کلابٹ روڈ پر زروبی پل کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں 2نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 28سالہ ذیشان اور 19سالہ لقمان زخمی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ٹوپی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔