ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے، لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل علاقہ تلگئی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک لاش گریڑہ شاہجہان سے بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ضلع کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، مقتولین کی شناخت کیلئے تینوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔