پشاور(بیورورپورٹ)سیکرٹری پاور اینڈ انرجی نثار احمد نے چترال میں 55 منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کیساتھ ساتھ اپر چترال کے علاقے کوشٹ میں دو منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو 25 دسمبر تک مکمل فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوشٹ پاور ہائوس کمیٹی کے چیئرمین محمد علی مجاہد کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،سیکرٹری پاور اینڈ انرجی نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پاور سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اس لئے چترال میں 55 منی ہائیڈرو پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں’ تاکہ مقامی آبادی کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے،انہوں نے ان پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کئے ہیں،سیکرٹری پاور اینڈ انرجی نثار احمد کی ہدایت پرسی ای او ‘ ڈائریکٹر اور متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ اپر چترال کے علاقے کوشٹ میں منی ہائیڈرو پراجیکٹس کو 25 دسمبر تک مکمل کر کے مقامی ابادی کو ان سے بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر محمد علی مجاہد نے سیکرٹری نثار احمد کا چترال میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
