تخت بھائی، (حیات اللہ اختر )تحصیل تخت بھائی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میںنوجوان قتل کر کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
مقتول کے بھائی علی رحمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، درج رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ مقتول فواد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا .
پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی.
یاد رہے کہ ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میںنوجوان قتل کر کے فرار ہو گئے.