وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔
واقعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات ہوئی، اس موقع پر 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں آئندہ کے لائحۂ عمل، سیاسی حکمتِ عملی اور جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سہیل آفریدی کی محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے دوران اس امر پر بھی مشاورت کی گئی کہ 27 ستمبر کی کال کو آئین کی بالادستی، جمہوری حقوق، صوبوں کے حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اور منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھایا جائے