پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے حوالے سے مزید مشکلات، پشاور موٹروے ایم ون آج سے بند کرتے ہوئے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پشاور موٹروے ایم ون آج 23 ستمبر 2026 رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے ایم ون پر سفر کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی رہے گی، ذرائع نے بتایا کہ شہری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنا سفر کریں اور جاری ہونیوالی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں