طالبان کی ایک اور کوشش ناکام، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے قریب افغان طالبان کے 2 ڈرون مار گرائے گئے، ڈرون کوہاٹ شہر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے سافٹ کِل کارروائی میں مار گرایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ شہر کے قریب ڈرونز کی موجودگی کا سراغ ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔
دونوں ڈرونز کو شہر سے تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ناکارہ بنایا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرونز کی نوعیت ابتدائی یا سادہ ساخت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ فضائی خطرات کے خلاف مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کی نگرانی اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاری کے باعث ڈرونز کو بروقت ناکارہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے قریب افغان طالبان کے 2 ڈرون مار گرائے گئے، ڈرون کوہاٹ شہر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور تھ