ضلع مردان میں ٹریفک حادثہ رنگ روڈ رنڑا ہوٹل کے قریب پیش آیا، جس میں ڈمپر کی چنگچی کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر کی چنگچی کو ٹکر سے زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ شاہ زمان ساکن سواڑیان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ شفیق ساکن کاٹلنگ اور چنگچی ڈرائیور اسم نامعلوم شامل ہیں۔