صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل آئی سی یو میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید معلومات اور تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 14 سالہ مریض کے تیمارداروں اور دیگر افراد پر ہنگامہ آرائی اور طبی عملے سے مبینہ بدسلوکی کا الزام ہے۔