خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ضلع چارسدہ میں پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران ملزم موقع پر دھر لیا گیا، اور انسداد پولیو ڈیوٹی پر مامور ایل ایچ ویز اور پولیس ٹیم محفوظ رہی۔
تھانہ مندنی کی حدود میں ہونیوالی اس کارروائی کے دوران پولیس فوری حرکت میں آ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد نیک محمد، سکنہ جبگئی مالاکنڈ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر ایل ایچ وی پر فائرنگ کی، جس کے باعث خوف کے مارے ایل ایچ وی سڑک پر گر گئی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے