پشاور (نمائندہ خصوصی) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر
(BS-18) رومانہ اسد خان کو ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز ریجنل آفس پشاور کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق رومانہ اسد خان اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈی ای ایم پی ریجنل آفس پشاور کے انتظامی و دفتری امور بھی انجام دیں گی۔
نئی ذمہ داری سنبھالنے پر ڈی ای ایم پی پشاور کے افسران و اہلکاروں نے فلم ایڈیٹر شاہ خان سمیت رومانہ اسد خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
رومانہ اسد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے، معلومات کی بروقت اور مؤثر ترسیل اور پاکستان کے مثبت تشخص و سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں گی۔