پشاور کے مصروف روڈ ورسک روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے، اس دوران ایک دہشتگرد بھی مارا گیا، یہ مقابلہ ورسک روڈ پر واقع گاوں گڑھی شیرداد میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ورسک روڈ گھڑی شیردار میں دہشگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی، اس دوران سی ٹی ڈی پولیس، آپریشنل پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس اور سی ٹی ٹی آپریشنز کے دوران دو پولیس جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کر لیا، اس کراس فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے، اس حوالے سے ہسپتال ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ورسک روڈ پولیس حملے کے دو زخمی پولیس اہلکار ایل آر ایچ منتقل کئے گئے ہیں، جبکہ ایک شہید پولیس اہلکار کو بھی ساتھ ہی لایا گیا ہے .
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کی گئی ہے ،جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے