پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے جہاں پنجاب ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں ،
صوابی ایم ون موٹروے ھنڈ دریائے سندھ کے مقام پر کنٹینروں سے بند کردیا گیا، جس سے لوگوں کو پیدل آنے جانے تک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وسری طرف ضلع نوشہرہ میں خیراباد کے مقام پر جو راستہ پیدل سفر کیلے کھلا تھا، اب وہ بھی مکمل بند کردیا گیا، اس پل پر کنٹینرز لگا دی گئی ہیں ، جس سے تمام زمینی راستہ مکمل طور پر کٹ گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیشِ نظر موٹروے کے ساتھ خیرآباد کے مقام پر جی ٹی روڈ بھی بند کر دی گئی، لوگ اب پیدل سفر کیلئے راستے تلاش کرنے لگے ہیں۔
ادھر اٹک پل کے مقام پر پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے درجنوں کنٹینرز اور ہزاروں ریت کی بوریاں بھی رکھ دی گئی ہیں۔
اٹک پل اور ملحقہ علاقوں میں پنجاب پولیس کی بڑی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے