چارسدہ (ویب ڈیسک) تھانہ مندنی کی حدود میں موبائل فون کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں فریق اول سے اعجاز جاں بحق جبکہ ممتاز زخمی ہوا، جبکہ فریق دوم سے نعمت جاں بحق اور جواد علی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔