نوشہرہ:خیرآباد اٹک پل کے مقام پر پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122کے مطابق اٹک پل کے مقام پر ایک خاتون پل سے گر کر جاں بحق ہوگئی، تاہم اس کی لاش تاحال نہیں مل سکی اور ریسکیو اہلکار لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔
دوسرے حادثے میں ایک کنٹینر گاڑی پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ٹیموں نے دونوں حادثات کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ خاتون کی لاش کی تلاش کا عمل جاری ہے۔