نوشہرہ:اکوڑہ ریلوے سٹیشن کے مقام پر ٹرین کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی نے اکوڑہ ریلوے سٹیشن کے مقام پر ایک نوجوان کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جاں بحق نوجوان کی شناخت ذاکر شاہ ولد مکمل شاہ، عمر 17سال، سکنہ مردان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیم نے نوجوان کی لاش ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی