ایبٹ آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز ہلاک ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔
مارا جانے والا ملزم شمریز اہم ملزم تھا جو وردہ قتل میں مفرور تھا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس روز تک چھاپے مارے ملزم وردہ قتل سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا پولیس نے ٹھنڈیانی میں چھاپہ مارا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم مارا گیا ۔
