ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ وادی تیراہ کے علاقے میدان نرے بابا میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع نےبتایا ہے کہ مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں تین شہری جاں بحق جبکہ دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انمیں سے ایک زخمی شہری کو پشاور منتقل کر دیا گیا، اس کے علاوہ وادی تیراہ کے علاقے میدان نرے بابا میں ٹریفک حادثہ کے باقی زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال پیندی چینہ منتقل کردیا گیا