خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 7دہشت گرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقہ بیٹنی پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کا صفایا کردیا۔
آپریشن کے دوران پاک فوج نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارج ہلاک جبکہ 3کو زخمی کردیا ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بیٹنی پہاڑی میں خوارج کی کمین گاہوں کو گن شپ ہیلی کاپٹر اور توپخانے سے نشانہ بنایا گیا،آپریشن کئی دنوں کی نگرانی کے بعد کیا گیا جس کاممقصد دہشت گرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا تھا ۔
پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ۔
دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقہ جمرود میں کی گئی جہاں سی ٹی ٹی نے 3دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے دو ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ہلاک دہشت گرد فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان تھے، جو فورسز پر حملوں سمیت قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے 3 کلاشنکوفیں اور بارود برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی نے بیان میں بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر محکمہ انسداد دہشت گری کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو شاباش دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سر ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے جوان عزم و ہمت کے پیکر اور ملک عزیز کا فخر ہیں
