شیرگڑھ (نمائندہ پختونخوا نیوز )شیرگڑھ پریس کلب کے نمائندہ وفد نے پریس کلب کے صدر مسلم خان کی قیادت میں سابق مشیر صحت ایم پی اے اختشام خان ایڈوکیٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی وفد میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اجمل خان اور سینئر صحافی جمیل الرحمان شاھین شامل تھے

انہوں نے سابق مشیر صحت ایم پی اے اختشام خان ایڈوکیٹ سے موجودہ سیاسی صورتحال اور پریس کلب کے مسائل پر گفتگو کی گفتگو کے دوران سابق مشیر صحت ایم پی اے اختشام خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور معاشرے سے معاشرتی برائیوں کے خلاف قلم کے ذریعیجہاد کرتے ہیں صحافی معاشرے کے مسائل،مظلوموں کی فریاد اور برائیاں قلم کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں اور انتظامیہ ان مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور معاشرے میں موجود معاشرتی برائیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی نامساعد حالات میں نہتے قلم کے ذریعے جہاد کرتے ہیں جو لائق تحسین ہے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں پریس کلب کے رنگ روغن فرنیچر اور دیگر جملہ مسائل حل کرینگے