مانسہرہ میں بیوی نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرئع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقہ جبڑی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول عبدالرشید سات روز قبل سعودی عرب محنت مزدوری سے گھر واپس آیا تھا ۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر ملزمہ نسرین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
