مردان(کرائمز رپوٹر) مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ چاٹو چوک میں پیش آیا جہاں مسجد کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت تواب سکنہ گوہر گڑھی کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید ہونے والے اہلکار کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔
