صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس سٹیشن ریگی ماڈل ٹاؤن پر دہشتگردوں کا سنائپر گن سے حملہ ہوا جسے پولیس کی بروقت جوابی کاروائی سے پسپا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایسے کسی بھی واقعے سے بچنے کیلئے مضافاتی باؤنڈری ایریا میں پولیس جوان ہائی الرٹ ہیں۔