وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر بلدیاتی نظام کےحوالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے متفقہ طور پر لائحہ عمل تیاری کرنے کی یقین دہانی پر آج ہونے والا لوکل کونسل ایسوسی ایشن ہڑتال مؤخر کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی گئی۔
بلدیاتی نمائندوں کی مدت 15 مارچ کو ختم ہونے جاری ہے ، اس حوالے سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، بلدیاتی نمائندگان کے وفد کی سربراہی مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کی۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تسلسل کے لئے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، سپیکر اسمبلی کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جائے گی، جبکہ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے طلب کیا جائے گا اور 15 مارچ سے پہلے فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ نظام برقرار رکھنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد آج ہونے الا لوکل کونسل ایسوسی ایشن ہڑتال مؤخر کرنے پر آمادگی ظاہر کردی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی لوکل کونسل بورڈ کے نامزد اراکین کا مؤقف بھی سنے گی، اجلاس میں وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سمیت محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، بلدیاتی نمائندوں کے وفد کی قیادت مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کی۔
