شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ کیمپ پر نامعلوم اطراف سے میزائل حملہ ہوا ہے، اور یہ میزائل ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ پر آگرا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میران شاہ کیمپ پر نامعلوم اطراف سے میزائل حملہ میں واک میں مصروف 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے کمپاؤنڈ کی عمارت، دفاتر اور بجلی کے تاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
