ٹانک میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود گاؤں اما خیل میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر فائرنگ کردی گئی۔
فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیت 2نوجوان جاں بحق جبکہ جن کی شناخت امجد اور منہاس کے نام سے ہوئی ۔
ریسکیو 1122نے دونوں لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔
