خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز کا ہرتال ختم کرنے کا اعلان، او پی ڈیز دوبارہ بحال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم ساتھ ہی یہ کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں ٹوکن سٹرائیک بدستور جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ وائی ڈی اے جنرل کونسل میٹنگ میں کیا گیا، اور اس حوالے سے وائی ڈی اے نے بتایا ہے کہ کل سے صوبہ بھر میں او پی ڈیز دوبارہ بحال ہونگی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کوہاٹ میں ٹوکن سٹرائیک بدستور جاری رہے گی، مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تمام ہسپتال بند کریں گے۔ یاد رہے ک ہخیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز کا ہرتال ختم کرنے کا اعلان، او پی ڈیز دوبارہ بحال کر دی گئی۔
