امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر جنہوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ آج رات ایران پر کیے جانے والے تباہ کن حملے کو روک دیا جائے، اور اس شرط پر کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر، فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر متفق ہو جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملے کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر متفق ہیں، یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ان سے آگے نکل چکے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن کے بارے میں ایک واضح معاہدے کی طرف بہت آگے بڑھ چکے ہیں جو مشرق وسطیٰ میں امن کا باعث بنے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کی طرف سے 10 نکات پر مشتمل ایک تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اسے بات چیت کی بنیاد کے طور پر قابل عمل سمجھتے ہیں، ماضی کے تقریباً تمام متنازع نکات پر امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے لیکن دو ہفتوں کا عرصہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے مکمل کرنے کے لیے درکار ہے۔
ٹرمپ نے لکھا امریکا کے صدر کی حیثیت سے، اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی طرف سے بھی، یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس طویل مدتی مسئلے کو حل ہونے کے قریب پہنچا دیا گیا ہےہے کہ اس طویل مدتی مسئلے کو حل ہونے کے قریدیاےہوگیا ہے
