نوشہرہ( بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ امان گڑھ میں گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی کو قتل کر کے بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ۔مسماة لبنی زوجہ جاویدساکن رستم مردان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے فون پر اطلاع ملی کہ تمہاری بہن مسما غزالہ زوجہ زبیر عرف ویگنیے اپنی رہائشی کمرہ واقع محلہ مڈل سکول امان گڑھ میں جاں بحق پڑی ہے آکر دیکھا تو واقعی میری بہن مسما غزالہ خون میں لت پت پڑی تھی معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ میری بہن اور بہنوئی کے مابین تکرار ہوکر اسکے شوہر زبیر عرف ویگنیے ولد آزاد ساکن امان گڑھ نے دوران تکرار طیش میں آکر میری بہن مقتولہ غزالہ پر اینٹ کے ٹکرے سے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی وجہ عناد میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے پولیس نے مقتولہ غزالہ کی بہن مسما لبنی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوتے وقت اپنے کمسن بچوں کو بھی ساتھ لے گیا ہے۔