وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع چارسدہ میں فائرنگ واقعے میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی اور پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے فوری طور پر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی و گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ نامور عالم دین مولانا محمد ادریس کی شہادت ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، اور حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی، اور کہا کہ یہ ایک انتہائِ افسوس ناک واقعہ ہے، پوری قوم اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔