آئی جی خیبر پختو نخوا نے نامور مذہبی سکالر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کی مشتر کہ ٹیمیں تشکیل دیدیں، تفتیشی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو 4 دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ۔
تفتیشی ٹیمز نے موقع پر موجود سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تصاویر حاصل کر لیں، جس کے بعد دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے، آئی جی خیبر پختو نخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وقوعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
آج صبح تھانہ اتمانزئی ضلع چارسدہ کی حدود میں نامعلوم دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشت گردوں نے معروف مذہبی سکالر اور جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے کے فوری بعد مولانا اوریس اور دونوں زخمی کانسٹیبلز کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مولانا محمد ادریس راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ زخمی کانسٹیبلز کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پی کی جانب سے نامزد کردہ تفتیشی ٹیموں نے ابتدائی رپورٹ میں بتایاہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو 4 دہشتگردوں نے نشانہ بنایا گیا ہے