چارسدہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مولانا ادریس کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔
مجیب الرحمن ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اور متفقہ طور پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں مرحوم کی دینی، قومی اور بین الاقوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔