شیرگڑھ (نمائندہ پختونخوا نیوز) تھانہ شیرگڑھ کی حدود میں نور سی این جی کے قریب سابقہ دشمنی پر ملزمان عرفان اور افتخار نے 16 سالہ نوجوان زکریا ولد گل شیر پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتول پیشے کے لحاظ سے مستری تھا اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے۔
شیرگڑھ پولیس نے مقتول کی والدہ خالدہ بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے