مردان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے
