کاٹلنگ( تحصیل رپوٹر) قوم کے اس جرگے کا بنیادی مقصد تمام معزز اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے جو موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے مبارک تاج خان محموتی ۔ اتحاد، بھائی چارہ اور باہمی تعاون ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں حضرت علی محموتی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کاٹلنگ میں صدیوں سے آباد محموتی قوم کا ایک پروقار اور جرگہ کاٹلنگ خوڑ میں منعقد ہوا جس میں محموتی قوم کے مشران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محموتی قوم کی سرکردہ شخصیات جن میں مبارک تاج خان محموتی، فیاض خان محموتی، حضرت علی محموتی، زوار حسین محموتی، فتح خان محموتی، فضل رازق خان محموتی، خوشحال خان ایڈووکیٹ محموتی، بیرسٹر شاہ نواز خان محموتی، شیر غنی غنی محموتی، کائنات خان محموتی، سابق ممبر محمد علی محموتی،شاد علی خان محموتی،مومن شاہ محموتی سمیت دیگر عمائدین شامل تھے نے اپنے خطاب میں عوام کے مسائل اور علاقائی اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مشران نے اس بات پر زور دیا کہ محموتی قوم تحصیل کاٹلنگ اور گردونواح میں بسنے والی تمام اقوام کو ایک صف میں شامل کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومیت اور برادری کی بنیاد پر تقسیم کو محموتی قوم سختی سے مسترد کرتی ہے کیونکہ ہم سب بابائے آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں ۔ شرکا نے اعلان کیا کہ علاقے میں تمام اقوام کو متحد کرکے امن و امان کے قیام، تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔جرگے کے اختتام پر اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ محموتی قوم آئندہ بھی ایسے مثبت اور وحدت پر مبنی اجتماعات کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ کاٹلنگ میں بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کی فضا مضبوط ہو سکے۔
