شیرگڑھ (نمائندہ پختونخوا نیوز) 23,22,21 نومبر کو لاہور مینار پاکستان کے مقام پر اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی اس حوالے سے ہاتھیان کے مقام پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کارکنان اور نوجوانوں کی بھر پور شرکت یونین کونسل ہاتھیان میں فضل ربانی ایڈووکیٹ کے حجرے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ورکرز کنونشن سیجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا (وسطی) کے امیر عبدالواسع نائب امیر جماعت اسلامی ضلع مردان شیخ الحدیث مولانا صفی اللہ امیر زون اختر حسین اور سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا تمام ازم ملک وقوم کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جماعت اسلامی روز اول سے کوششیں کر رہی ہے اور ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں ملک کے نوجوان ہی اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے جو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے
