مردان(نمائندہ پختونخوا نیوز)مردان میں بس اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گوجر گڑھی رنگ روڈ شکر مورو کے قریب پیش آیا جہاں بس اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ۔حادثے کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ریسکیو 1122 میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
