آزادکشمیر: کوٹلی میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکا ہوا.
دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا.
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں
