نائیجیریا میں ایک کیتھولک سکول سے 227 طلبہ اور 12 اساتذہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ۔ شمال مغربی نائیجیریا میں جمعہ کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ 2024 کے بعد سے سب سے بڑا اغوا قرار دیا گیا ہے۔
کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیتھولک سکول کے کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم زیادہ تعداد کو اغوا کرلیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سکول کا دورہ بھی کیا اور متاثرہ طلبہ اور اساتذہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بھی سکول سے طلبہ اور اساتذہ کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ حکام نے فوری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔ اس اغوا کے واقعے نے نہ صرف نائیجیریا بلکہ عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
