کوہاٹ( نامہ نگار) کرک کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹرکاراور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم میں کم از کم 6فراد موقع پر جاں بحق اور 12دیگر زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شام کرک کی حدودمیں قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ترخہ کوئی کے قریب پشاور سے جانے والی مسافر کوچ (LES 7256) اور موٹرکار(اسلام آباد نمبر AKW-533) کے مابین خوفناک تصادم ہوا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹرکارمیں پھنس جانے والے فراد کوگاڑی کے کچھ حصوں کو کاٹ کر نکالاگیا جبکہ حا ادثہ کے نتیجے میں مسافر کوچ اْلٹ گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ میں کم از کم چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ12 دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظرہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا جاتا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاررائیوں جاری رکھ کر جاں بحق افرادکی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کرک منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں پانچ موٹرکار میں سوار تھے۔فوری طورپر جاں بحق افراد میں اویس ولد زاہد ولی نامی شخص کی شناخت ہوگئی ہے ۔فوری طورپرسرکاری طورپر جاں بحق اور زخمیوں کی تعدادنہیں بتائی گئی ۔بتایاجاتا ہے کہ حادثہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
