نوشہرہ ( نمائندہ پختونخوا نیوز)نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت ایک بچہ زخمی، مکان کی چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی شہریوں نے امدادی کاروائیاں شروع کر کے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیئے آخری اطلاعات آنے تک امدادی کاروائیاں جاری تھیں واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ ڈاگی جدید میں رضوان نامی شہری اپنے اہل و عیال کے ہمراہ محو خواب تھا کہ ہفتے کے روز علی الصبح نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک ان کی مکان کی چھت گر پڑی جس سے رضوان اور انکے اہل و عیال گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب گئے چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نوشہرہ کی ٹیمیں اور مقامی شہریوں نے فوری طور پر امداد کاروائیاں شروع کردی اور گرنے والی چھت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکال دیا جس میں رضوان اور بچے ولیدہ،ایان،دعا کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ مسما ر بی بی ،آ بی بی اور کمسن رایان کے شدید زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ریسکیو 1122نوشہرہ کی امدادی ٹیموں اور مقامی شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ مکان کی چھت گرنے کی وجہ چھت کی خستہ حالی بتائی جارہی ہے۔
