جنوبی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کمسن چرواہا جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ ملانتوئی میں پیش آیا جہاں بارودی مراد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ۔
دھماکے نتیجے میں کمسن چرواہا موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خان پاروز ایشنگی کا کمسن بیٹا بکریاں چرانے کے لئے پہاڑی علاقے کی طرف گیا تھاکہ دھماکہ میں جان کی بازی ہار گیا
