ضلع صوابی میں پولیس سے جھڑپ میں 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے مابین تھانہ ٹوپی کی حدود میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس سے جھڑپ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئِے، جبکہ ان سے اسلحہ و گولہ بارود سمیت موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی، ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی شناخت یاسر ولد شیر آمان اور سعود الرحمٰن عرف سوید ولد بخت سلطان کے ناموں سے ہوئی۔
صوابی پولیس نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد چوکی کلابٹ پر گرینیڈ حملے میں ملوث تھے، جس میں کانسٹیبل نور کمال شاہ شہید ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
