مردان(کرائمز رپورٹر)
افضل خان کالونی میں سٹی پولیس اور موٹر سائیکل سنیچر کے درمیان مقابلہ — ملزم فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار
مردان: تھانہ سٹی پولیس کی افضل خان کالونی میں معمول کی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار نے رکنے کے اشارے پر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
ابتدائی انٹاروگیشن کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار ملزم الیاس ولد محمد علی ساکن پار ہوتی محب بانڈہ، حال ترنگزئی ضلع چارسدہ، ڈکیتی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ، چوری اور دیگر سنگین جرائم کے 09 مقدمات میں مردان اور چارسدہ پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیے گئے۔
مردان پولیس شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس عمل میں لایا جا رہا ہے، اور مردان پولیس ایسے عناصر کے خلاف بلا تاخیر کارروائی جاری رکھے گی۔
